Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

سعودی وزیر داخلہ سے ریاض میں الجزائر کے سفیر کی ملاقات

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے اتوار کو ریاض میں مملکت میں الجزائر کے سفیر شریف ولید کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور الجزائر کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع ہر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر خالد بن محمد البتال اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

شیئر: