آٹھ فروری کو ہونے والی پولنگ کے شام پانچ بجے ختم ہونے کے بعد صوبائی اسمبلیوں کے زیادہ تر نتائج سامنے آ چکے ہیں تاہم اب بھی ایسے حلقے موجود ہیں جن کے نتائج جاری نہیں کیے جا سکے۔
سنیچر کی صبح نتائج جاری کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق صوبوں کی صورت حال کچھ یوں ہے۔
مزید پڑھیں
-
پنجاب میں ن لیگ، سندھ اور بلوچستان میں پی پی پی آگےNode ID: 835041
-
الیکشن 2024: لاہور سے کون جیتا اور کون ہارا؟Node ID: 835086
-
آزاد امیدوار ’نئی قوت‘، حکومت سازی میں کیا کردار ہوگا؟Node ID: 835106
پنجاب
پنجاب کے 297 میں سے تمام 296 حلقوں کے نتائج جاری ہو چکے ہیں جبکہ پی پی 266 کے انتخابات ملتوی کیے جا چکے ہیں۔
غیرحتمی سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی میں 138 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر ہیں۔ غیرحتمی سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن نے 137 نشستیں حاصل کی ہیں، تاہم ن لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی میں 144 نشستیں حاصل کرنے کے بعد واضح اکثریت کے ساتھ سرفہرست ہے۔

اسی طرح استحکام پارٹی پارٹی ایک، پاکستان مسلم لیگ آٹھ، پاکستان مسلم لیگ (ضیا) ایک، پیپلز پارٹی 10 اور تحریک لیبک پاکستان نے ایک نشست جیتی ہے۔
الحمدللہ مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی میں 144 نشستوں کے ساتھ واضح اکثریت کیساتھ سرفہرست pic.twitter.com/0jNxoYgRy5
— PMLN (@pmln_org) February 10, 2024
سندھ
سندھ کے تمام 130 حلقوں کے نتائج جاری ہو چکے ہیں، جن کے مطابق پی پی نے سب سے زیادہ نشتیں جیتی ہیں جن کی تعداد 84 ہے.

ایم کیو ایم پاکستان 28 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، آزاد امیدوار 14 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جماعت اسلامی نے دو سیٹیں جیتی ہیں۔
خیبرپختونخوا
نتائج جاری کرنے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق سنیچر کو شام پانچ بجے تک تمام 115 حلقوں کے نتائج جاری ہو چکے ہیں, دو صوبائی حلقوں 22 اور 91 پر انتخابات ملتوی کیے گئے، جبکہ حلقہ 90 کا نتیجہ روک دیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سب سے زیادہ 91 نشستیں حاصل کی ہیں، دوسرے نمبر پر جے یو آئی ہے جس نے سات سیٹیں جیتی ہیں، مسلم لیگ ن پانچ، پی پی چار، جماعت اسلامی تین اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اور اے این پی ایک، ایک ایک نشست جیتنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
بلوچستان
بلوچستان اسمبلی کی 51 نشستوں میں سے اب تک 48 نشستوں کے نتائج سامنے آ گئے ہیں جبکہ تین حلقوں کے نتائج آنا باقی ہے۔ نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین 11 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہے۔
جمعیت علماء اسلام 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن 9 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔












