Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

نئی دہلی کتاب میلہ شروع، سعودی عرب اعزازی مہمان کے طور پر شریک

کتب میلے میں بچوں کے لیے خصوصی ہال بنایا گیا ہے(فوٹو، ایکس )
نئی دہلی میں کتاب میلے کا آج ہفتے کو آغاز ہوچکا ہے جس میں سعودی عرب اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی سٹال ادب، اشاعت اور ٹرانسلیشن کمیشن کے تحت لگایا گیا ہے جس میں مختلف ثقافتی ادارے ایرینٹیج کمیشن، میوزک کمیشن، فلم کمیشن، کلینری ارٹ کمیشن، فیشن کمیشن اور شاہ عبدالعزیز عجائب گھر شامل ہیں۔
سعودی عرب کی ثقافت، فن اور ادب کو اجاگر کرنے کے لیے سمینار منعقد کئے جائیں گے جن میں کھانے اور روایتی پرفارمنگ ارٹس بھی شامل ہیں۔
اس موقع پر ادب، اشاعت اور ٹرانسلیشن کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن علوان نے کہا ہے کہ ’کتاب میلے میں سعودی عرب کی ثقافت، ادب، فن اور موسیقی کے علاوہ روایات کو بھی پیش کیا جائے گا۔
کتب میلہ 18 فروری تک جاری رہے گا جس میں مملکت کے علاوہ  70 ممالک کے پبلشرز حصہ لے رہے ہیں۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ کتاب میلے میں شریک اعزازی مہمان سعودی عرب کی ثقافت کے متعلق مختلف پروگرامز پیش کیے جائیں گے۔
میلے میں شرکت کرنے والوں کے حوالے سے توقع کی جارہی ہے کہ وزٹرز کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ گی۔
کتب میلے میں سعودی عرب کے علاوہ برطانیہ، فرانس، اسپین، ترکیہ، روس، امارات، ایران و دیگر ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔
دوسری جانب منتظمین کی جانب سے کتب میلے میں بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے اور انہیں نمایاں کرنے کے لیے ہال مخصوص کیا گیا ہے جہاں ان کے لیے خبر نویسی، قصہ نویسی، کارٹون بنانے اور اسکرین رائٹنگ کی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔

شیئر: