Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی عرب کی جانب سے بلوچستان میں دھماکوں کی مذمت

مملکت ہر قسم کی دہشت گردی کو  مسترد کرتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی  وزارت خارجہ نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہونے والے دھماکوں کی سخت الفاظ مذمت کی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘  کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سےدھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے  ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ مملکت کہیں بھی کسی قسم کی دہشت گردی کو ہمیشہ مسترد کرتا ہے۔ پاکستان کے امن کو لاحق خطرات میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے بلوچستان میں گزشتہ روز انتخابی امیدواروں کے دفاتر کے باہر دھماکے ہوئے تھے جس میں درجنوں افراد لقمہ اجل بنے تھے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: