Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

قطر ایئر لائن کو روزانہ58ملین ریال کا نقصان

جدہ- - - - گزشتہ 3دنوں کے دوران قطر ایئرلائن کو روزانہ 58ملین ریال کا نقصان ہوا ہے۔ سعودی عرب، امارات اور بحرین کی فضائی حدود بند کرنے کے باعث قطر ایئر لائن کی روزانہ 117پروازیں متاثر ہورہی ہیں۔ہوابازی کے سعودی ماہر کیپٹن سلیمان الصالح نے الوطن اخبار کو بتایا کہ شکاگو معاہدے کے مطابق ہر ریاست کو اپنی فضائی حدود میں اختیار حاصل ہے ۔ وہ کسی بھی ایئرلائن کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک سکتا ہے۔صرف سعودی عرب کی پابندی سے قطر ایئرلائن کی ہر ہفتہ 370پروازیں متاثر ہوں گی۔ یہ پروازیں ہفتہ وار جدہ، ریاض، دمام، مدینہ منورہ، ابہا، الاحساء اور طائف کے لئے چلائی جاتی تھیں۔سعودی عرب کے علاوہ امارات، بحرین اور مصر کی فضائی حدود کو بند کرنے سے قطر ایئرلائن کی مجموعی طور پر824پروازیں ہر ہفتہ متاثر ہوں گی۔

شیئر: