Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ریاض میں دفاع اور خواتین کا کردار پروگرام کا آغاز

’دفاع کے حوالے سے خواتین کے کردار پروگرام کی سربراہی شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے کی‘ ( فوٹو : واس)
ریاض میں منعقد عالمی دفاعی نمائش نے ملک کے دفاع کے حوالے سے خواتین کے کردار کو سراہا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اسی ضمن میں مستقبل کے ہنر مند کے عنوان سے خصوصی پروگرام منعقد کیا جس میں دفاع کے شعبے میں نوجوانوں کو بہترین معلومات فراہم کی گئیں۔
دفاع کے حوالے سے خواتین کے کردار پروگرام کی سربراہی امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان نے کی ہے۔
دفاع اور ملک کی سلامتی کے شعبے میں خواتین کی اہمیت اور اس صنعت میں خواتین کے لیے فراہم کئے جانے والے مواقع پر روشنی ڈالی گئی۔
انہوں نے وژن 2030 کی روشنی میں ملک کے دفاع کے لیے خواتین کے کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالی ہے۔
دفاع کے شعبے میں خواتین کے کردار پروگرام میں مسلح أفواج میں تربیت کے شعبے کے سربراہ جنرل عادل البلوی نے بھی شرکت کی ہے۔
پروگرام میں متعدد ملکی اور غیر ملکی ماہرین نے خطاب کیا اور خواتین کے کردار کی اہمیت اجاگر کی ہے۔
دوسری جانب مستقبل کے ہنر مند پروگرام کا بھی آغاز کیا گیا ہے جس میں نوجوانوں کو اس شعبے کی طرف راغب کرنے اور انہیں دفاع اور سلامتی کے حوالے سے مختلف علوم اور ٹیکنالوجی کے علاوہ انجینئرنگ اور ریاضی کے مواقع سے متعارف کرایا گیا۔
 

شیئر: