Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سعودی شہری دفاع کے نئے ڈرون کی خاص بات کیا ہے؟

محکمہ شہری دفاع نے تیز رفتار تھرمل ڈرون کا استعمال شروع کر دیا ہے جو ایک منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ جائے گا۔
 جدید ترین ڈرونز میں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ اس کے ذریعے براہ راست تصاویر کو کنٹرول روم میں ارسال کیا جا سکتا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ کے ترجمان کرنل محمد الحمادی نے ریاض میں جاری عالمی دفاعی نمائش میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ جدید ڈرونز کو آگ لگنے اور کیمکل و ریڈیو لوجیکل لیکج کے واقعات سے نمٹنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
کرنل حمادی نے مزید کہا کہ محکمہ خودکار الارم سسٹم پر کام کررہا ہے جس کے تحت عمارتوں میں نصب سمارٹ سنسر حادثہ کی نوعیت کا تعین کرکے سسٹم کو آگاہ کردیں گے جس کے بعد محکمے کی جانب سے متعلقہ ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا جائے گا۔

شیئر: