دوحہ کے ہوٹلوں کے 80فیصد کمرے خالی ہوگئے
دوحہ: قطری دار الحکومت دوحہ کی ہوٹلوں کے 80فیصد کمرے خالی ہوگئے۔ ٹریول ایجنسیوں اور سیاحتی کمپنیوں کے مطابق دوحہ کے 132بہترین ہوٹلوں کا کرایہ 78فیصد کم ہوگیا ہے۔ عاجل ویب سائٹ کے مطابق دوحہ کی سیاحتی مراکز میں واقع 89ہوٹلوں میں کمرے کا کرایہ کم ہوکر 200ریال ہوگیاہے۔واضح رہے کہ قطر میں چھٹیوں کے دوران سیاحتی سیزن عروج پر ہوتاہے مگر عرب اور اسلامی ممالک کی طرف سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور فضائی حدود بند کرنے سے قطر میں سیاحت شدید متاثر ہے۔