Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

چیمپیئنز ٹرافی ،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

  برمنگھم ...آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت عالمی نمبر ون جنوبی افریقہ کو19 رنز سے شکست دیدی۔جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 220 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ بارش سے پہلے پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 119رنز بنا ئے۔ فخرزمان نے اننگز کا اچھا آغاز کیا۔ 23 گیندوں پر 31 رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔ اظہر علی 9 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے۔ 42 رنز پر 2 وکٹیں گر نے پر محمد حفیظ نے بابر اعظم کے ساتھ محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد حفیظ 24 کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے تو پاکستان کا اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز تھا۔نئے بلے باز شعیب ملک اور کریز پر موجود بابر اعظم نے رن ریٹ بڑھایا۔ 27ویں اوور کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 119 تک پہنچا دیا۔ اس موقع پر کھیل باعث روکنا پڑا۔ مسلسل بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت پاکستان کو 19 رنز سے فاتح قرار دیاگیا۔ حسن علی کو3 وکٹیں لینے اور2 اہم کیچ پکڑنے پر مین آف میچ قرار دیا گیا ۔پاکستان کا اگلا میچ کارڈف میں کو سری لنکا سے ہوگا۔ یہ میچ جیتنے پرپاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کا امکان بڑھ جائے گا۔
 

 

شیئر: