Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب اور پاکستان سمیت نو ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ’رماح النصر 2024 ‘

مشترکہ فوجی مشقیں 18 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی (فوٹو: ایکس وزارت دفاع)
سعودی عرب،پاکستان اور دیگر 9 بردار اور دوست ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں ’رماح النصر 2024 ‘ مشرقی ریجن فلائی وار سینٹرمیں ہورہی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق مشترکہ فوجی مشقیں 18 فروری کو اختتام پذیر ہوں گی۔
عسکری مشقوں میں مملکت کی مسلح افواج ، وزارت نیشنل گارڈ اور ریاستی سیکیورٹی فورسز کے دستے شریک ہیں۔

وزارت نیشنل گارڈ اور سیکیورٹی فورسز کے دستے بھی شریک ہیں (فوٹو: ایکس وزارت دفاع)

وزارت دفاع کا کہنا ہے ’مشقوں کا مقصد باہمی عسکری تعلقات کو فروغ دینا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہونے کے علاوہ مشترکہ مشقوں کی اہلیت کی بھی جانچ کی جائے گی۔‘
واضح رہے مشترکہ عسکری مشقوں سے عسکری امور کے تجربات کا تبادلہ بھی کیا جاتا ہے جبکہ باہمی تعارف اور تعلقات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

شیئر: