Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
تازہ ترین

پرمٹ کے بغیر کیمپنگ کرنے پر سعودی شہری گرفتار

قانون کی خلاف ورزی پر 3 ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ماحولیاتی تحفظ کی اسپیشل ٹاسک فورس کی ٹیم نے ریاض ریجن میں پرمٹ کے بغیر شاہ عبدالعزیزرائل ریزرو میں تفریحی کیمپ لگانے والے سعودی شہری کو حراست میں لے لیا۔
اخبار 24 کے مطابق ماحولیاتی تحفظ کی ٹاسک فورس کی ٹیموں نے غیرقانونی طور پرتفریحی کیمپ لگانے پرگرفتار کیے گئے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے سے کردیا جہاں مقدمے کی سماعت کے بعد فیصلہ صادر کیا جائے گا۔
واضح رہے مخصوص جنگلات اور قومی تفریحی پارکوں میں پرمٹ کے بغیر خیمہ لگانے پر 3 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
اس حوالے سے ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ جنگلی حیات و ماحولیاتی تحفظ کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے پر انکی اطلاع مکہ ، ریاض اور مشرقی ریجنز کے لیے ٹول فری نمبر911 جبکہ مملکت کے دیگر علاقوں کے لیے 999 اور 996 پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: