Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ریاض سیزن کپ: رونالڈو اور میسی کا آج مقابلہ ہوگا

’فٹبال مقابلے کو ’The Last Dance‘ کا نام دیا گیا ہے تاہم رونالڈو کی شرکت غیر یقینی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
آج رات ٹھیک 9 بجے دنیا کی نظریں سعودی دار الحکومت ریاض کی طرف مرکوز ہوں گی جہاں کنگڈم ارینا سٹیڈیم میں رونالڈو کی قیادت میں النصر فٹبال کلب اور میسی کی قیادت میں انٹرمیامی کا مقابلہ ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس فٹبال مقابلے کو ’The Last Dance‘ کا نام دیا گیا ہے تاہم میچ میں النصر کے کپتان کریسٹیانو رونالڈو کی شرکت غیر یقینی ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ سٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوگا جس میں 20 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔
یاد رہے کہ کنگڈم ارینا الہلال فٹبال کلب کا نیا سٹیڈیم ہے جس میں گزشتہ پیر کو پہلا میچ کھیلا گیا۔
میچ الہلال اور انٹرمیامی کے درمیان تھا جس میں الہلال نے 4/3 سے فتح حاصل کرلی۔
 

شیئر: