Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو ریاض میں برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں برطاانیہ اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات کے پہلووں، مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں جدید خطوط پر استوار اور مستحکم بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں علاقائی حالات اور اس حوالے سے امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر برطانیہ میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل  بن فرحان، وزیر مملکت و رکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان بھی موجود تھے۔
برطانیہ کی جانب سے مملکت میں متعین سفیر نیل کرمپٹن، وزیر امور مشرق وسطی لارڈ طارق احمد اور متعددد عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: