العربیہ کے مطابق ’ایکس‘ پر اپنے اکاؤنٹ میں انہوں نے اس کاوش پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں آج بے حد خوش ہوں کیونکہ 2024 اونٹوں کا سال بھی ہے‘۔
’ میں رواں سال کو سعودی عرب میں ’اونٹ کا سال‘ قرار دینے پر وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’میں نے انسان اور اونٹ کے تعلق پر پہلے بھی کئی مضامین لکھے ہیں‘۔
’میں نے انسان اور اونٹ کے تعلق پر پہلے بھی کئی مضامین لکھے ہیں‘ ( فوٹو: ایکس)
انہوں نے کہا ہے کہ ’جہاں تک کتاب کی اہمیت کا تعلق ہے میں سمجھتی ہوں کہ کچھ لوگ اسے شاندار اور کچھ کو بہت خوبصورت قرار دیتے ہوں گے لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے کہ اونٹ ہمارے اتنے قریب کیسے ہے؟‘۔
رکاوٹوں کے بارے میں غادہ نے کہا ہے کہ ’معلومات کی کمی عام طور پر سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے جس پر مجھے قابو پانا پڑا ہے‘۔
قابل ذکر ہے کہ غادہ المہنا کا شمار سعودی عرب کی ممتاز خواتین لکھاریوں میں ہوتا ہے جو سعودی معاشرے میں خواتین کی حیثیت کوفروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔
’ان کے ادبی کاموں میں ’شمس العشق‘ نامی ناول نے بہت شہرت اور پذیرائی حاصل کی‘ ( فوٹو: العربیہ)
وہ اپنی تحریروں کے ذریعے قارئین کو تحریک اور مشورے فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔
ان کے ادبی کاموں میں ’شمس العشق‘ نامی ناول نے بہت زیادہ شہرت اور پذیرائی حاصل کی۔