Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مالدیپ سے ائمہ تعلیم کے لیے سعودی عرب آئیں گے

’بعض ائمہ ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے لیے جائیں گے‘ ( فوٹو: سبق)
مالدیپ میں وزیر اسلامی امور ڈاکٹر محمد شہیم نے کہا ہے کہ ائمہ مساجد کو تعلیم کے لیے سعودی عرب روانہ کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے  مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’بعض ائمہ ماسٹر اور پی ایچ ڈی کے لیے جائیں گے جبکہ بعض دینی علوم اور تربیت حاصل کرنے سعودی عرب جائیں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ملک کی اہم مساجد کے ائمہ کو سعودی عرب سمیت ملائیشیا، مصر، انڈونیشیا اور مراکش تربیت کے لیے روانہ کیا جاتا ہے‘۔
’وزارت نے ائمہ کی تربیت کے لیے انہیں بیرون ملک روانہ کرنے کا پروگرام تیار کر رکھا ہے‘۔

شیئر: