Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سعودی فوڈ اتھارٹی کے لیے اعزاز

مملکت میں کھانے پینے کی اشیا مصنوعی ٹرانس فیٹ سے پاک ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مصنوعی ٹرانس فیٹ سے کھانے پینے کی اشیا کے پاک ہونے پر سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (ایس ایف ڈی اے) کو جنیوا میں اعزاز دیا ہے۔
المدینہ اخبار کے مطابق سعودی عرب دنیا کے ان پانچ ممالک میں سے ایک ہے جہاں کھانے پینے کی اشیا مصنوعی ٹرانس فیٹ سے پاک ہیں۔
مملکت کے علاوہ ڈنمارک، لیتھوانیا، پولینڈ  اور تھائی لینڈ اس فہرست میں شامل ہیں۔
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر ھشام بن سعد الجضعی نے صحت عامہ کے فروغ کے حوالے سے بہترین کوششوں پر عالمی ادارہ صحت کا شکریہ ادا کیا۔
ایس ایف ڈی اے کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ’ سعودی وژن 2030 اور مملکت میں اوسط عمر بڑھانے سے متعلق شعبہ صحت کی بنیاد پرسعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی 2017 سے صحت بخش غذا اور تغذیہ کی حکمت عملی پر کام کررہی ہے۔‘

شیئر: