Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

عبیر العقل العلا رائل کمیشن کی قائمقام چیف ایگزیکیٹو آفیسر تعینات

عبیر العقل متعدد قائدانہ عہدوں پر فرائض انجام دے چکی ہیں ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
 سعودی خاتون عبیر العقل کو العلا رائل کمیشن کی  قائمقام چیف ایگزیکیٹو آفیسر تعینات کردیا گیا۔
انہوں نے سال 2017 میں العلا رائل کمیشن کو جوائن کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے مختلف اہم عہدوں پر ذمہ داریاں ادا کیں۔
ایکس اکاونٹ کے مطابق عبیر العقل متعدد قائدانہ عہدوں پر فرائض انجام دے چکی ہیں۔ پرائیویٹ انیشیٹو اور پارٹنرشپ سیکٹر کی سربراہ کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کیں۔
عبیر العقل ہیڈ آف سٹراٹیجیک ڈیلیوری، سعودی برٹش بینک ’ساب‘ میں ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی، ساب بینک میں پروڈکٹیویٹی میجنمنٹ مینیجر کے علاوہ برائس واٹر ہاوس کوپرز انٹرنیشنل لیمٹڈ میں سینئرمینیجر کے طورپر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔
واضح رہے عبیر العقل شاہ سعود یونیورسٹی سے آئی ٹی گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے ہاروڈ یونیورسٹی سے لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام میں بھی ڈپلومہ حاصل کیا ہے۔

شیئر: