Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستان اور بحرین کی مشترکہ مشقوں البدر آٹھ کا آغاز

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشقوں میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈ کے دستے شریک ہیں۔ (فوٹو: اے پی پی)
پاکستان اور بحرین کی مشترکہ مشقوں البدر آٹھ کا آغاز پیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں ہوا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشقوں میں پاک فوج اور بحرین نیشنل گارڈ کے دستے شریک ہیں۔
’یہ پاکستان اور بحرین کی انسداد دہشت گردی کے شعبے میں سالانہ دو طرفہ مشق ہے۔‘
ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کا مقصد جوائنٹ امپلائمنٹ اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے علاوہ برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو بروئے کار لانا ہے۔
’دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے کی مہارت اور تجربے سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھرپور حصہ لے رہی ہیں۔
 

شیئر: