Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

امارات میں دو ہفتوں کے دوران سونے کے نرخوں میں پانچ درہم تک کمی

کمی صارفین کو زیورات خریدنے کی جانب راغب کر رہی ہے۔( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے کے آخر تک سونے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ دوسرے ہفتے بھی جاری رہا۔
مختلف قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت ایک سے سوا درہم تک کم ہوئی۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سونے کے نرخوں میں مجموعی کمی پانچ درہم تک پہنچ گئی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق زیورات کے شورومز کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ کئی ہفتے تک سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافے کے بعد دو ہفتے سے کمی صارفین کو زیورات خریدنے کی جانب راغب کر رہی ہے۔
ایک شوروم کے مینجر کا کہنا ہے’سونے کے نرخوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے صارفین  نے بڑی تعداد میں سونے کے سکے خریدے اور زیورات کی خریداری بھی غیرمعمولی طریقے سے ہوئی۔‘
ایک اور شوروم کے مینجر کا کہنا ہے’ بعض صارفین سونے کے سکے خریدنے میں سہولت محسوس کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں انہیں تحائف اور آرائش کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔‘

شیئر: