Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ منتقل یا پبلک کرنا خلاف قانون، 20 ہزار ریال تک جرمانہ

60 روز کے اندر محکمہ جاتی عدالت کے سامنے اپیل کا اختیار ہوگا (فوٹو: عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا کہ ’سی سی ٹی وی  کیمروں کی ریکارڈنگ منتقل کرنا یا پبلک کرنا خلاف قانون ہے جو شخص بھی سی سی کیمروں کی ریکارڈ منتقل یا پبلک کرے گا اس پر 20 ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔‘
عاجل ویب کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ ’جرمانہ کسی اور قانون میں درج زیادہ سخت سزا کی معطلی کا باعث نہیں بنے گا۔‘
’اگر کسی اور قانون میں مذکورہ عمل پر کوئی اور سخت سزا مقرر ہوگی تو وہ اپنی جگہ پر موثر ہوگی۔‘
وزارت داخلہ کا کہنا ہے’ جس شخص کے خلاف بھی سی سی کیمروں کی ریکارڈنگ منتقل کرنے یا پبلک پرانے پر جرمانہ کردیا گیا ہو اسے سزا کی اطلاع ملنے کی تاریخ سے 60 روز کے اندر محکمہ جاتی عدالت کے  سامنے اپیل کا اختیار ہوگا۔‘

شیئر: