اسلام آباد.. پاکستان نےایران میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں ایران اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔دہشت گردی عالمی اور مشترکہ مسئلہ بن گیا ہے۔ دہشت گردی پر قا بو پانے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔