اسلام آباد... پاکستان نے کابل حملے کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کی بگڑتی ہوئی سیکیورٹی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہو۔ا ملکی اور خطے کی سیکیورٹی کے معاملات زیر غور آئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایئر چیف سہیل امان، نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر سول اور ملٹری حکام موجود تھے۔ اجلاس نے افغانستان کی کی طرف سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔اجلاس نے کہا کہ خطے میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے بڑے مالی اور جانی نقصان اور محدود وسائل کے باوجود دہشت گردی کے خلاف واضح کامیابی حاصل کی۔ اجلاس نے کہا گیاکہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کیلئے استعمال کی گئی ۔پاکستان مقامی، خطے اور عالمی امن کیلئے اقدامات جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔