Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
ہفتہ ، 02 اگست ، 2025 | Saturday , August   02, 2025
تازہ ترین

العلا میں شاندار تقریب سے طنطورہ سرما میلہ ختم

العلا میں طنطورہ سرما میلہ ختم ہوگیا ہے جس کی اختتامی تقریب میں متعدد مقامی اور غیر ملکی فنکاروں کی شرکت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طنطورہ میلہ 6 ہفتوں تک جاری رہا جس میں کئی ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں پیش کی گئیں۔
21 دسمبر سے 27 جنوری تک طنطورہ میلے میں کئی ایڈوانچر پروگرام ہوئے  نیز بے شمار ثقافتی اور تفریحی پروگرام بھی پیش کئے گئے۔
شمعوں کی روشنی میں کئی معروف عرب فنکاروں نے پرفارم کیا جن میں نامور عرب فنکار بھی شامل تھے۔
طنطورہ میلے میں کھیلوں کے بھی کئی مقابلے ہوئے جن میں مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے بہترین صلاحیتیں پیش کیں۔
 

شیئر: