Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

طیارے میں بم کی موجودگی سے خوف وہراس

نیو ساﺅتھ ویلز ، البری..... ورجن ایئرلائنز کے ایک طیارے میں لینڈنگ سے ذرا پہلے اس وقت زبردست چیخ و پکار مچ گئی جب کسی مسافر نے طیارے کے ٹوائلٹ میں ایک ایسی پرچی دیکھی جس میں یہ لکھا ہوا تھا کہ طیارہ میں بم موجود ہے ۔ دوسرے مسافروں کو جب اس واقعہ کی خبر ہوئی تو سب ہی پریشان ہو گئے۔طیارے کا عملہ بھی مسافروں کو کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آیا تو آخری چارہ کار کے طور پر انہوں نے مسافروں کو بحفاظت اتارنے کےلئے طیارے کا دروازہ ہی توڑ دیاتاکہ ایمرجنسی سیڑھی لگ سکے اور مسافر اتر سکیں ۔ طیارہ جس پر 42مسافر سوار تھے ۔ ایسی ہی حالت میں مقامی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا ۔ موقع کی وڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ پولیس نے ایک مسافر کو جو غالباً اس واقعہ میں ملوث رہا ہو گا گرفتار کر کے پوچھ گچھ کےلئے نامعلوم مقام پر پہنچا دیا ہے ۔ طیارے سے تمام مسافروں کے اتر جانے کے بعد اس کی اچھی تلاشی لی گئی مگر خطرے کا کوئی نشان نہیں ملا اور نہ ہی بم کی موجودگی ثابت ہوئی ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کومحفوظ قرار دیدیاہے ۔ مقامی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ یہ ہولناک حرکت کسی انتہائی احمق اور حد سے زیادہ ذہنی بیمار شخص سے ہی ممکن ہے ورنہ کوئی ذی شعور انسان ایسا خوف و ہراس نہیں پھیلا سکتا ۔ دلچسپ بات یہ ہوئی کہ تمام مسافروں نے پولیس کو بتایاکہ سفر کے دوران یہ شخص بڑے پر سکون انداز میں بیٹھا رہا تھا۔

شیئر: