Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اسرائیل ایئرلائنز کا جنوبی افریقہ کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

متعدد بین الاقوامی ایئر لائنز نے تل ابیب کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔ فائل فوٹو اے ایف پی
اسرائیلی فضائی کمپنی ای ایل نے کہا ہے کہ اندورن ملک اور دیگر مقامات کے لیے اسرائیلی مسافروں میں نمایاں کمی کے باعث جنوبی افریقہ کے لیے براہ راست پروازیں بند کر دے گی۔
اے ایف پی نیوز ایجنسی کے مطابق پرچم بردار ایئرلائنز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2024 کے آخر میں جوہانسبرگ سے تل ابیب روٹ پر تمام پروازیں معطل کر دی جائیں گی۔
انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کی جانب سے غزہ میں مبینہ نسل کش کارروائیوں پر اسرائیل کے خلاف پریٹوریا کے مقدمے کا ابتدائی فیصلہ جاری ہونے سے چند گھنٹے قبل فضائی کمپنی کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا ہے۔
ایئر لائن کی ویب سائٹ کے مطابق آخری  پرواز تل ابیب سے جوہانسبرگ کے لیے 27 مارچ کو روانہ کی جائے گی۔

جنوبی افریقہ کے مقدمے نے اسرائیل سے تعلقات کشیدہ کر دئیے ہیں۔ فائل فوٹو اے ایف پی

اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ شروع ہونے کے بعد 7 اکتوبر سے متعدد بین الاقوامی ایئر لائنز نے تل ابیب کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں اور  متعدد ممالک نے شہریوں کو اسرائیل کا سفر کرنے سے انتباہ دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت میں جنوبی افریقہ کی جانب سے پیش کیے جانے والے مقدمے نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نمایاں طور پر کشیدہ کر دیا ہے۔

شیئر: