Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

غزہ کے علاقے رفح کے پناہ گزین کیمپوں میں امدادی سامان تقسیم

سعودی عرب کی جانب سے فلسطینی ہلال احمر کےتعاون سے امداد کا سلسلہ جاری ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے فلسطینی ہلال احمر کے تعاون سے فلسطینی متاثرین میں انسانی امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جمعے کو غزہ کے جنوب میں رفح شہر کے مغرب میں واقع پناہ گزینوں کے کیمپوں میں فوڈ باسکٹس اور شیلٹرز تقسیم کیے گئے۔
اس کا مقصد بنیادی ضروریات کو پورا اور اس علاقے کے افراد کے مصائب کو کم  کرنا ہے۔
یہ امداد غزہ میں برادر فلسطینی عوام کے لیے انسانی اور امدادی شعبوں میں فلسطین کےلیے سعودی عرب کی  تاریخی سپورٹ کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مختلف بحرانوں اور مصائب میں  برادر اور دوست ملکوں کےلیے مملکت کے  انسانی ہمددری کے کردار کا مظہر ہے۔
غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر 38 طیارے اور پانچ بحری جہاز مصر روانہ کیے جا چکے ہیں۔

شیئر: