رہائشی محلوں میں ایک لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ پارکنگ کا انتظام کرے گی تاکہ سڑکوں کے اس پاس واقع محلوں اور تجارتی مراکز کے اطراف واقع مقامات پر گاڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ نہ ہو۔ پارکنگ کا منصوبہ نافذ ہونے پر رہائشی محلوں میں غیر منظم پارکنگ کا سلسلہ بھی ختم ہوگا۔
ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عیاف نے کہا ہے کہ کارپارکنگ کے منصوبے پر عمل درآمد سے دارالحکومت میں زندگی کا معیار بلند ہوگا۔ باشندوں کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔ ریاض آنے والے بھی رواں دواں ٹریفک کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے۔
ریمات کمپنی کے چیئرمین عبداللہ ابوداود نے کہا کہ پارکنگ کا ٹھیکہ ماسٹر پلان کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے۔
سالوشنز بائے ایس ٹی سی کے ایگزیکٹیو چیئرمین عمر النعمانی نے کہا ہے کہ ہماری کمپنی ریمات الریاض کے ساتھ کارپارکنگ منصوبے میں شریک ہوگی اس کی بدولت خدمات عامہ کا معیار بہتر ہوگا اور کارپارکنگ کا دائرہ وسیع تر کیا جاسکے گا۔
جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے موبائل ایپس اور سمارٹ ریموٹ آلات بھی استعمال ہوں گے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
علاوہ ازیں ریاض سٹی پارکنگ کے حوالے سے بہترین سمارٹ حل استعمال کیے جاسکیں گے۔
النعمانی نے کہا کہ پارکنگ کے انتظامات چلانے کے سلسلے میں ایس ٹی سی اور سمارٹ کمپنیاں عالمی معیار کی ایک بڑی کمپنی کے ساتھ عالمی اتحاد قائم کرچکی ہے۔
یاد رہے کہ گاڑیوں کی سمارٹ جنرل پارکنگ کو منظم کرنے والا سسٹم جدید ٹیکنالوجی پر منحصر ہے اس میں موبائل ایپس اور سمارٹ ریموٹ آلات بھی استعمال ہوں گے۔