تہران...جنوبی تہران میں خودکش حملے اور ایرانی پارلیمنٹ میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق آیت اللہ خمینی کے مقبرے میں خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ خاتون حملہ آور کے ملوث ہونے کا خیال ظاہر کیا جارہا ہے۔ ایک شخص ہلاک ہوا ۔اس سے قبل ایرانی پارلیمنٹ پر حملہ کیا گیا۔ مسلح افراد نے پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہو کر گارڈز پر فائرنگ شروع کردی۔ ایک گارڈ کے ہلاک اور2 شہریوں ے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حملہ آور وںکی شناخت اور محرکات واضح نہیں ہوسکے، سیکیورٹی فورسز نے پارلیمنٹ کو گھیرے میں لے لیا۔ایرانی قانون ساز الیاس حضرتی نے بتایا کہ پارلیمنٹ پر حملے میں 3 حملہ آور ملوث تھے۔