فلپائن اپنے شہری قطر نہیں بھیجے گا
مانیلا:فلپائن اپنے مزید شہری قطر نہیں بھیجے گا۔ فلپائن کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان جاری بحران کے پیش نظر مزید فلپائنی کارکن قطر نہ بھیجے جائیں۔ ریکروٹمنٹ کے اہلکار سلوسٹر پیلو نے کہا ہے کہ اس وقت قطر میں دو لاکھ فلپائنی کارکن موجود ہیں۔ قطر پر عائد ہونے والی پابندی سے ہمیشہ خدشہ ہے کہ وہاں غذائی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلپائنی شہریوں پرقطر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے وزٹ کریں: