Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

سرمایہ کار سعودائزیشن کا مفصل پروگرام دینے کے پابند 

سرمایہ کار پروجیکٹ میں مقررہ تعداد میں سعودیوں کے تقرر کے پابند ہوں گے (فوٹو: عکاظ) 
سعودی عرب کے انرجی ایلوکیشن ریگولیشنز نے سرمایہ کاروں کو سعودائزیشن کا مفصل پروگرام پیش کرنے کا پابند بنایا ہے۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق سرمایہ کار اپنے پروجیکٹ میں مقررہ تعداد میں سعودیوں کے تقرر اور طے شدہ بجٹ لگانے کے پابند ہوں گے۔ 
سعودی وزارت توانائی نے یہ پابندی صارفین کے لیے توانائی کی نجکاری کو منظم کرنے، توانائی کے مثالی استعمال  کو یقینی بنانے، قومی معیشت کا معیار بلند کرنے کے سلسلے میں اپنا حصہ ڈالنے، توانائی کے استعمال کا معیار بلند کرنے اور کاربن سرکلر اکانومی کے فروغ کےلیے لگائی ہے۔ 

شیئر: