Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

حرم نبوی کی خدمت کرنیوالا 62سالہ ہندوستانی

مدینہ منورہ.... مسجد نبوی شریف میں 32برس سے خدمت کرنے والے 62سالہ ہندوستانی کارکن رئیس احمد نے وطن واپسی پر حرم نبوی کی خدمت کو ترجیح دیدی۔ رئیس احمد کا کہناہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور مسجد نبوی شریف کی ہمسائیگی اور خدمت سے بڑا اعزاز کوئی نہیں ہوسکتا۔ یہاں میرے بچے پیدا ہوئے۔ وہ اب اعلیٰ تعلیم کیلئے ہند میں ہیں۔ اسکا خواب ہے کہ وہ مسجد نبوی شریف کی خدمت آخری سانس تک کرتا رہے۔ رئیس احمد نے مزید کہا کہ 32 برس پہلے کی جانب دیکھتا ہوں تو یاد آتا ہے کہ سعودی عرب کے حکمرانوں نے یکے بعد دیگرے حرمین شریفین کی خدمت انتہائی محبت اور جی جان سے کی ہے۔ خانہ کعبہ کی ہمسائیگی بڑا اعزاز ہے لیکن مسجد نبوی شریف کی خدمت کا اعزاز بھی معمولی نہیں۔ رئیس احمد نے یہ بھی کہاکہ مجھے دولت سے اتنی دلچسپی نہیں جتنی حرم نبوی کی خدمت سے ہے۔ حالیہ دنوں میں تو تنخواہیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ دولت کی فراوانی یا قلت سے انسان کو سکون یا بے سکونی نہیں ملتی اصل دولت قناعت اور احساس کی ہے۔

شیئر: