Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

بحران حل کرنے کیلئے تیار ہیں، قطری وزیر خارجہ

دوحہ... قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ قطر خلیجی ہمسایوں کے ساتھ بحران حل کرنے کی خاطر بات چیت کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک کوئی بڑی طاقت نہیں اور نہ ہی محاذ آرائی کے ذریعے مسائل حل کرنے میں یقین رکھتا ہے۔ قطری وزیر خارجہ نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ قطر مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کو تیار ہے۔ سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ قطر دہشتگردی کے خلاف برسر پیکار ہے۔

شیئر: