Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دنیا بھر میں ذیابیطس کی شرح میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا

پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 3 کروڑ  سے زیادہ ہے (گیٹی امیجز)
پاکستان ذیابیطس کی بیماری میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر موجود شماریاتی ڈیٹا شیئر کرنے والے اکاؤنٹ ’دی سپیکٹیٹر انڈیکس‘ کی جانب سے ’انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن‘ کے اعداد و شمار شیئر کیے گئے ہیں جن  کے مطابق پاکستان میں شوگر کے مرض کی شرح 30.8 فیصد ہے۔
اس رپورٹ  میں دنیا بھر سے 30 ممالک سے زائد کا ڈیٹا دیا گیا جس میں پاکستان کا پہلا نمبر ہے جب کہ دوسرے نمبر پر کویت ہے جہاں ذیابیطس کا مرض 24.9 فیصد ہے اور فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود مصر میں شوگر کا مرض 20.9 فیصد ہے۔

ذیابیطس کے اعداد و شمار کے مطابق 19.5 فیصد کی شرح کیساتھ قطر چوتھے، 19 فیصد کی شرح کیساتھ ملیشیا پانچویں اور 18.7 فیصد کی شرح کیساتھ سعودی عرب چھٹے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب ذیابیطس کے مریضوں کا سب سے کم تناسب نائیجیریا میں ہے جہاں یہ مرض 3.6 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کے مطابق پاکستان میں شوگر کے مریضوں کی تعداد 3 کروڑ  سے تجاوز کر چکی ہے۔

شیئر: