Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025

جدہ میں دنیا کے بلند ترین ٹاور کی دوبارہ تعمیر کے لیے ٹھیکے لینا شروع

’جدہ میں ایک ہزار میٹر بلند دنیا کا طویل ترین ٹاور تعمیر کیا جارہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ اکنامک کمپنی نے کہا ہے کہ شہر میں دنیا کے سب سے بلند ٹاور کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ ’ٹاور کی تعمیر کا ٹھیکہ لینے کے لیے فروری تک بولی لگائی جائے گی‘۔
واضح رہے کہ جدہ میں ایک ہزار میٹر بلند دنیا کا طویل ترین ٹاور تعمیر کیا جارہا ہے۔
اس کی تعمیر کا ٹھیکہ لینے کے لیے متعدد ملکی اور بین الاقوامی کمپنیاں دلچسپی لے رہی ہیں۔
توقع کی جارہی ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے  ٹاور کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ جدہ ٹاور برج خلیفہ سے 172 میٹر بلند ہوگا۔ٹاور 1.5 کلو میٹر کے رقبے پر تعمیر ہوگا اور اس کی چوٹی  دنیا کی بلند ترین چوٹی مانی جائے گی جبکہ اس میں متعدد دفاتر اور عالمی ریستوران ہوں گے۔

شیئر: