Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں پہلی ایگزیکٹیو کورٹ کا افتتاح  پیر کو

عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وکیل ڈاکٹر حسین العنقری نے کہا ہے کہ’ مملکت میں پہلی محکمہ جاتی ایگزیکٹیو کورٹ کا افتتاح  پیر 22 جنوری 2024 کوہوگا۔‘ 
الاخباریہ کے پروگرام ’نشرۃ النھار‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب نے نیا عدالتی نظام متعارف کرایا ہے یہ ماضی سے مختلف ہے۔‘
’پہلےعدالتی فیصلے جاری کیا کرتی تھیں اور محکمہ جاتی اداروں کے ساتھ مل کر انہیں نافذ کرانے اور ان پر نظر رکھنے والا کوئی ادارہ نہیں ہوتا تھا۔ اس کمی سے بعض اوقات عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی تھی۔‘ 
ڈاکٹر حسین العنقری نے کہا کہ نئے نظام کے موثر ہونے پر عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ جس کے حق میں کوئی فیصلہ جاری ہوگا وہ فیصلے کے اجرا کے 30 دن بعد ایگزیکٹیو کورٹ اور ادارہ احتساب (دیوان المظالم) سے رجوع کرکے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرسکتا ہے یہ اس کا حق ہوگا۔‘ 

شیئر: