Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات میں ملازمین کی انفرادی شکایات نمٹانے کی انتہائی حد 14 روز مقرر 

 30 روز کے اندر وزارت کے سامنے اپنی شکایت رکھنے کا حق ہے (فوٹو: امارات الیوم)
امارات کے وزیر افرادی قوت و اماراتائیزیشن ڈاکٹرعبدالرحمن العور نے ملازمین کی انفرادی شکایات نمٹانے کی انتہائی حد 14 روز مقررکی ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق ڈاکٹرعبدالرحمن العور نے ملازمین کی انفرادی شکایات کی کارروائی سے متعلق  ضوابط جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر ملازم ، معاون ملازم اور آجر کو مقررہ چینلز میں سے  کسی ایک ذریعے 30 روز کے اندر وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن کے سامنے اپنی  شکایت رکھنے کا حق ہے۔
شکایت درج کراتے وقت اس بات کا لحاظ رکھنا ضروری ہے کہ ملازمت کے معاہدے یا قانون ملازمت یا لائحہ عمل یا فریق ثانی سے متعلق رائجح الوقت قراردادوں میں مذکور کسی بھی ذمہ داری میں کوئی خلل نہ پڑے۔ 
اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ ’وزارت انفرادی شکایت کسی بھی ملازم سے موصول ہونے کی صورت میں اس کا فیصلہ 14 روز کے اندر کرے گی۔ مقررہ مدت کے دوران شکایت سے متعلق حتمی فیصلہ بھی جاری ہوسکتا ہے۔ معاملہ  نمٹایا بھی جاسکتا ہے اور شکایت عدالت کے حوالے  بھی کی جاسکتی ہے۔‘ 
وزارت افرادی قوت و اماراتائیزیشن نے پچاس ہزار درہم تک تنازع سے متعلق ملازم کی انفرادی شکایت کی کارروائی بھی مقرر کردی۔ 
’اگر شکایت کے تحت ملازم کا مطالبہ 50 ہزار درہم کے دائرے میں ہوگا تو ایسی صورت میں وزارت شکایت نمٹا سکتی  ہے۔ اگر متعلقہ فریقوں نے مصالحت کے ذریعے تنازع نمٹا لیا ہو تو اس حوالے سے قرارداد جاری کی جاسکتی ہے۔ آخری صورت میں مطالبے کی کوئی حد نہیں ہے۔ ‘

شیئر: