اسلام آباد...پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی بدھ کو قطری شہزادے حمد بن جاسم کے جوابی خط سمیت 30دن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاءکی سربراہی میں پانامہ لیکس جے آئی ٹی کااجلاس جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد میں ہوا ۔ ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں حسین نواز کی مبینہ تصویر لیک ہونے اورجے آئی ٹی کو موصول قطری شہزادے حمد بن جاسم کے جوابی خط کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ ایس ای سی پی نے حدیبیہ پیپر مل کا ریکارڈ جے آئی ٹی کو جمع کرا دیا۔ جس میں حدیبیہ مل سے متعلق اسحاق ڈار کا منی لانڈرنگ پراعترافی بیان ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔