Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی ایجنسی کی جانب سے غزہ میں امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری

امداد کا مقصد علاقے کے افراد کے مصائب کو کم  کرنا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی جانب سے فلسطینی ہلال احمر کے تعاون سے فلسطینی متاثرین میں انسانی امداد کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جمعے کو غزہ کے جنوب میں رفح شہر کے شمال امدادی سامان تقسیم کیا گیا جس کا مقصد بنیادی ضروریات کو پورا اور اس علاقے کے افراد کے مصائب کو کم  کرنا ہے۔
یہ امداد غزہ میں برادر فلسطینی عوام کے لیے انسانی اور امدادی شعبوں میں فلسطین کےلیے سعودی عرب کی  تاریخی سپورٹ کے فریم ورک کے اندر آتی ہے۔
سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے مختلف بحرانوں اور مصائب میں  برادر اور دوست ملکوں کےلیے مملکت کے  انسانی ہمددری کے کردار کا مظہر ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے غزہ کے متاثرین کے لیے عوامی عطیات مہم میں اب تک 600 ملین ریال سے زیادہ کی رقم جمع کی جا چکی ہے۔
غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر 38 طیارے اور پانچ بحری جہاز مصر روانہ کیے جا چکے ہیں۔

شیئر: