Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

باحہ میں تیز رفتار ٹرالر سگنل پر کھڑی گاڑی سے ٹکرا گیا، ویڈیو وائرل 

سعودی محکمہ ٹریفک کے مطابق حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے علاقے باحہ میں ایک تیز رفتار ٹرالر سگنل پر کھڑی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے باحہ میں ایک سگنل پر ایک گاڑی کو اچانک پیچھے ٹرالر نے پہلے ٹکر ماری اور گھسیٹتا ہوا دور تک لے گیا۔
آخر میں گاڑی توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے مخالف سمت میں ایک دکان سے ٹکرا گئی۔ 
سعودی محکمہ ٹریفک نے ایکس اکاؤنٹ پر وضاحتی بیان میں کہا کہ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ باحہ ٹریفک حکام نے حادثے کا نوٹس لیا ہے۔ 
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ٹرالر کے بریک فیل ہونے پر حادثہ پیش آیا۔ ضروری قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔ 

شیئر: