Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ایرانی حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے حکومتی امداد کا اعلان

ایرانی میزائل حملے میں دو کم عمر بہن بھائی ہلاک جبکہ ان کی والدہ اور دو بہنوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بلوچستان حکومت نے پنجگور میں ایرانی میزائل حملے میں نشانہ بننے والوں کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع پنجگور میں منگل کو ایران کی جانب سے میزائل حملے میں دو کم عمر بہن بھائی ہلاک جبکہ ان کی والدہ اور دو بہنوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔
بدھ کو وزیراعلٰی سیکریٹریٹ کوئٹہ سے جاری ایک بیان کے مطابق نگراں وزیراعلٰی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی نے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
’علی مردان ڈومکی نے دونوں بچوں کے لواحقین اور زخمیوں کی مالی مدد کے لیے ڈپٹی کمشنر پنجگور کو ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ معاوضے کی ادائیگی کی کارروائی فوری مکمل کریں۔‘
وزیراعلٰی سیکریٹریٹ کے ایک افسر کے مطابق ’دہشت گردی کے متاثرین کی حکومتی پالیسی کے تحت سویلین متاثرین کے برابر معاوضہ ملے گا جو موت کی صورت میں 15 لاکھ روپے فی کس ہے اور زخمی فی کس پانچ لاکھ روپے تک ہے۔‘

شیئر: