Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

قوانین کی خلاف ورزی، 18 ہزار 762 افراد کو قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں

سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی ( فوٹو: الریاض)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے ( جمادی الاخر 1445) میں ایک ماہ کے دوران اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 18 ہزار 762 سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی ہے۔ 
عکاظ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا کہ ’خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزاؤں کا فیصلہ ہوا ہے‘۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں سے پھر کہا کہ ’وہ قانون مخالف افراد کو سفر، روزگار، رہائش، پناہ یا کسی بھی قسم کے تعاون سے گریز کریں‘۔ 

شیئر: