کیپ کینورل ، فلوریڈا..... ناسا کے ذرائع کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے کئی علاقوں میں ایسے عام شہریوں نے ایک نئی دنیا دریافت کرلی ہے جو اس سے قبل غیر معروف یا نادیدہ تھی۔اسے دیکھنے والوں میں تسمانیہ، روس ، سربیا اور امریکہ کے شوقیہ ستارہ شناس شامل ہیں جبکہ ہوائی میں ناسا کے انفراریڈ ٹیلی اسکوپ سینٹر نے بھی اسکی تصدیق کردی ہے۔اسے دیکھنے والے ماہرین کاکہناہے کہ یہ نئی دنیا برفپوش یا سرد ہے اوراسکی ظاہری شکل بھوری رنگ کی ہے جبکہ اسکا محل وقوع سورج سے 100نوری سال دور بتایا جاتا ہے۔ واضح ہو کہ ناسا نے گزشتہ سال ایک ایسا ٹول جاری کیا تھا جس کی مدد سے دنیا بھر کے شائقین اپنے اپنے طور پر نامعلوم دنیا کو تلاش کرسکتے ہیں اور ان پر نظر رکھ سکتے ہیں۔نئی دنیا کے بارے میں خبر ناسا کے علاوہ بھی دیگر ذرائع سے بھی مصدقہ بتائی جاتی ہے۔