Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

شہزادہ ترکی بن محمد کی برونائی کے شہزادے کی شادی میں شرکت

برونائی کے سلطان کو سعودی قیادت کی طرف سے مبارکباد کا پیغام دیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے برونائی دارالسلام کے سلطان حاج حسن البلقیہ کے صاحبزادے شہزادہ عبدالمتین کی شادی کے سرکاری استقبالیے میں شرکت کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے برونائی دارالسلام کے سلطان کو سعودی قیادت کی طرف سے مبارکباد کا پیغام دیا۔
 برونائی دارالسلام کی مزید ترقی اور خوشحالی  کےلیے خواہش کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ برونائی کے شہزادے عبدالمتین کی شادی کی تقریب میں دنیا بھر سے حکومتی رہنماوں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔

شیئر: