اس ہائیکنگ گروپ نے باہمت افراد کے لیے مثبت پیغام شیئر کیا ہے جس میں جسمانی اعضاء کی کمی یا کمزوری کے باوجود امید روشن اور قائم رکھنے اور ہر قسم کی رکاوٹ عبور کرنے کے عزم کے ساتھ کامیاب زندگی گزارنا ہے۔
مملکت میں اپنی نوعیت کے اس پہلے ہائیکنگ گروپ کے سرپرست سلمان البریدی سکاؤٹ لیڈر اور سعودی عرب کی ہائیکنگ کمیونٹی کی ممتاز شخصیت ہیں اور ان کی ٹیم میں عبداللہ الغنیم اور عبدالرحمان الجریسی شامل ہیں۔
سلمان البریدی نے بتایا ہے کہ اس مہم جوئی کا خیال ’آٹزم‘ سے متعلق آگہی مہم کے دوران متعب ابو اردہیان سے ملاقات کے دوران آیا۔
جسمانی اعضاء کی کمی کے باوجود امید روشن اور قائم رکھتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
متعب اپنی نامکمل جسمانی ہیئت کے باوجود پیدل چلنے کے لیے حوصلہ مند تھے ان کی استقامت اور جذبے کو دیکھتے ہوئے معذور افراد کے لیے وقف ہائیکنگ سکواڈ بنانے کا عزم مستحکم ہوا۔
سلمان البریدی نے سپیشل افراد کو نہ صرف جسمانی مسائل پر قابو پانے بلکہ زندگی کی خوشیاں دوبارہ دریافت کرنے، سماجی بندھن بنانے اور معاشرے میں دوبارہ ضم ہونے کے بنیادی مقصد کا درس دیتے ہیں۔
مصنوعی اعضاء کے ساتھ ہائیکنگ کے لیےجبل طویق کا انتخاب کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
گروپ میں شامل متعب ابو اردہیان اب مملکت کی قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم کا حصہ ہیں انہوں نے بتایا کہ پہاڑی اور ناہموار علاقوں کے سفر کے لیے سلمان البریدی نے مصنوعی ٹانگ کی ممکنہ تیاری کے آئیڈیا کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس خیال کے ساتھ میں سپیشل افراد کو پیغام دیتا ہوں کہ جسمانی، نفسیاتی کمزوری کو شکست دینے کا اٹل فیصلہ کریں اور زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں