Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

بیٹی کو ٹینس سے کوئی دلچسپی نہیں،اینڈی مرے

پیرس...ٹینس کے عالمی نمبر ون برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کمسن بیٹی کو ٹینس سے کوئی دلچسپی نہیں۔پیرس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اس کا اندازہ مجھے اس وقت ہوا جب میں نے اسے چھوٹا سا ٹینس ریکٹ تحفے کے طور دیا ۔ مرے کے مطابق ڈیڑھ سالہ بیٹی نے ریکٹ ہاتھ میں لیا اسے تھوڑی دیر دیکھا پھر بڑے اطمینان سے کچرے کے ڈبے میں ڈال دیا ۔ میں بھلے ہی عالمی نمبر ون کھلاڑی ہوںلیکن ضروری نہیں کہ میری بیٹی کو بھی اس کھیل میں دلچسپی ہو ویسے بھی ابھی اس کی عمر بہت کم ہے اسے دیگر کھلونوں سے زیادہ دلچسپی ہے۔

 

شیئر: