Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

بجلی سے چلنے والا اسکیٹ بورڈ تیار

 لاس ویگاس..... ایک مقامی کمپنی نے برسوں کی تحقیق و تجربے کے بعد بجلی سے چلنے والا ایک ایسا اسکیٹ بورڈ تیار کیا ہے جو اسٹیبلائزیشن ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے اور الیکٹر ک سے چلتا ہے۔ توازن برقرار رکھنے کیلئے اس میں گیرو اسکوپک ایکسلیرو میٹر بھی لگایا گیا ہے جس کی مدد سے اس پر چلنے والا گرنے سے بچتا ہے۔ کمپنی اس قسم کی انوکھی چیزیں بنانے میں شہرت رکھتی ہے۔ بیک وقت دو قسم کے اسکیٹ بورڈ روشناس کرائے گئے ہیں جنہیں جائرورلو سولو ون اور ٹو کے نام سے جانا جاتا ہے اور دیکھنے میں یہ اسکیٹ بورڈ ایک پہیے کی سائیکل لگتا ہے۔ اپنا توازن خود بررقرار رکھنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ اسکیٹ بورڈ 15میل فی گھنٹے کی رفتار سے چل سکتا ہے۔ اس پر سفر کرنے والے آگے اور پیچھے جھک کر اسے کنٹرول کرتے ہوئے آگے بڑھ سکتے ہیں تاہم باقی کام یہ اسکیٹ بورڈ خود ہی انجام دیتا ہے۔ اسکی تیاری کا سہرا کمپنی کی ایک ٹیم کے سر ہے جس نے اپنے چیف ایگزیکٹیو برانڈن یاماواکی کی نگرانی میں کام کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔ برانڈن یاماواکی کا کہناتھا کہ اسے چلانا اور استعمال کرنا بیحد آسان ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسکا ڈیزائن کچھ اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ جائرو سولو1 اور جائرو سولو 2کو الگ الگ استعمال کیا جاسکتا ہے اور ایک دوسرے سے جوڑ کر بھی اسے چلانا ممکن ہے۔ دونوں طرف چھوٹی سی جگہ پائدار کے طور پر بنائی گئی ہے۔ جس سے اسکی کارکردگی مزید بہتر ہوگئی ہے۔اسے استعمال کرنے کیلئے صرف اتنا کافی ہے کہ آپ اس پر سوار ہوں اور کھڑے ہوجائیں۔ اسکے بعد آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ آگے یا پیچھے جہاں بھی جانا ہو اسی جانب آپ ذرا سا جھکیں یہ اسکیٹ بورڈ اسی جانب چل پڑے گا۔ آئندہ سال اپریل سے یہ اسکیٹ بورڈ بازار میں آجائیگا او راسکی ممکنہ قیمت ایک ہزار ڈالر ہوگی۔

شیئر: