پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے گھر چھاپہ مارنے کے معاملے پر پاچ افسران سمیت مارگلہ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کو تاحکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔
اتوار کو اسلام آباد پولیس نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے سربراہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے چیئرمین پی ٹی آئی کو معاملے کی تحقیق کرنے اور کسی بھی پولیس افسر کے قصوروار ہونے پر محکمانہ کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے۔
ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ تین دن میں جمع کروانے کے احکامات جاری کر دیے۔
’ابتدائی انکوائری کے بعد پانچ افسران بشمول ایس ایچ او مارگلہ کو تا حکم ثانی معطل کر دیا گیا ہے۔‘
پولیس ترجمان کے مطابق 13 جنوری بوقت سہ پہر مقامی پولیس اشتہاری کی تلاش میں ایک مخبر کی اطلاع پر پہنچی تھی تاہم معلوم ہوا کہ وہ گھر بیرسٹر گوہر علی خان کا تھا۔
بیرسٹر گوہر کے گھر مقامی پولیس جانے پر انکوائری ۔
13 جنوری بوقت سہ پہر مقامی پولیس ایک مخبر کی اطلاع پر اشتہاری کی تلاش میں F-7/2 پہنچی۔مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے معلوم ہونے پر پولیس فوری واپس آگئی،بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس جانے کی شکایت کی۔
چیف جسٹس آف…
— Islamabad Police (@ICT_Police) January 14, 2024