Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

آرمی چیف پرپرکاش کرات کی تنقید

نئی دہلی۔۔۔۔سی پی آئی ،ایم کے رہنما پرکاش کرات نے آرمی چیف جنرل ویپن راوت پر کشمیر کے بارے میں رویہ اختیار کرنے پر نکتہ چینی کی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں جنرل راوت کی طرف سے کشمیریوں کے مظاہرے پر ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف بھی اب کشمیر کے بارے میں حکومت کی لائن پر چلنے لگے ہیں۔پرکاش کرات کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنے سیاسی حق کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں اور جنرل راوت بھی انہیں کچلنا چاہتے ہیں۔ان کے خیالات سے مودی حکومت کی عکاسی ہوتی ہےجو کشمیریوں کو دبانا چاہتے ہیں۔ ایک کشمیری کو جیپ سے باندھ کر لے جانے والے میجر کی کارروائی پرپرکاش کرات نے نکتہ چینی کی ہے۔ آرمی چیف کے تبصرے سے فوج کا اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کم ہوگیا ہے۔

شیئر: