Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

غیرقانونی طریقے سے مملکت آنے والا پاکستانی گرفتار

مملکت سے ڈی پورٹ کیے جانے والے ہمیشہ کے لیے بلیک لسٹ ہو جاتے ہیں(فوٹو، عاجل نیوز)
طائف انٹرنیشنل ایئرپورٹ  کے پاسپورٹ حکام نے غیر قانونی طریقے سے مملکت آنے والے پاکستانی مسافر کو حراست میں لے لیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی مسافر نے فنگر پرنٹس کے ریکارڈ میں گڑبڑ کرکے غیر قانونی طریقے سے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ 
پاسپورٹ حکام نے پاکستانی مسافر کے حوالے سے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرلی ہے جس کے بعد اسے ڈی پورٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے مملکت میں امیگریشن کارروائی مکمل طورپر ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کی جاتی ہے۔
فنگر پرنٹ سسٹم کے ذریعے جعل سازی کا مکمل سد باب کردیا گیا۔
وہ تارکین جنہیں مملکت سے ماضی میں ڈی پورٹ کیا گیا ہوتا ہے انہیں سعودی عرب کےلیے بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے جس کے بعد وہ کبھی مملکت نہیں آسکتے۔
ایسے افراد جنہیں بلیک لسٹ کیا گیا ہوتا ہے انکا ڈیٹا امیگریشن سسٹم میں فیڈ ہوتا ہے جیسے ہی بلیک لسٹ ہونے والا کوئی بھی شخص مملکت آتا ہے سسٹم میں اس کے فنگرپرنٹ کی شناخت ہوجاتی ہے۔   

شیئر: