Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سعودی عرب اور عراق کی مشترکہ سرمایہ کاری

’دونوں ملکوں نے متعدد معاہدوں کے ذریعہ دو اسٹراٹیجک مقامات میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور عراق نے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعلقات بڑھانے کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں ملکوں نے متعدد معاہدوں کے ذریعہ دو اسٹراٹیجک مقامات میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور عراق نے 2021 کے دوران بری اور بحری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں معاہدے پر دستخط کئے تھے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون مشترکہ سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کا سبب بنے گا۔
دونوں ملکوں نے طویل عرصہ بند رکھنے کے بعد اپنی سرحدیں ایک دوسرے کے لیے کھول دی ہیں جبکہ پروازوں کا بھی باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔
 

شیئر: